ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ایم فل اور ڈاکٹریٹ کی جعلی ریسرچ کاانکشاف

datetime 25  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی جعلی ریسرچ ہونے کا انکشاف ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سماء نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسرجاوید اکرم نے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں طلبا رقم دے کر ریسرچ کروا رہےہیں۔ ملک میں 25 ہزار روپے میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کا تھیسزتیار ہوجاتا ہے۔پروفیسرجاوید اکرم نےبتایا کہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سب سے زیادہ جعلی ریسرچ پیپر تیار ہورہے ہیں،نوکریاں نہ ملنے پر لوگوں نے جعلی ریسرچ بنانے کا کاروبار شروع کرلیا ہے۔انھوں نےمزید بتایا کہ سرکاری یونیورسٹیوں میں30 فیصد تک جعلی تھیسز پیش کیے جاتے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق نجی جامعات میں 50 فیصد تک جعلی ریسرچ پیپرپیش ہوتے ہیں۔پروفیسرجاوید اکرم نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹیوں کےقریب فوٹو کاپی کی دکانوں پر بھی تمام جعلی تھیسز موجود ہوتا ہے جبکہ نجی یونی ورسٹیوں میں زیادہ سے زیادہ ایم فل اور پی ایچ ڈی تیارکرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔پروفیسر جاوید اکرم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پر زور دیا کہ جعلی ریسرچ کے دھندے کو روکنا چاہیے تاہم اگر نیت ہو توجعلی ریسرچ پیپر پکڑنا مشکل کام نہیں ہے۔یہ بھی کہا کہ پاکستان میں رقم دے کر جعلی ریسرچ پیپر جرنلز میں چھپ بھی جاتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…