کراچی (این این آئی)پاکستانی اداکارہ سدرہ نیازی نے کہا ہے کہ میں نیازی ہوں مگر عقل سے عاری نہیں۔اداکارہ سدرہ نیازی نے یہ بات نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہاکہ میں نیازی ہوں مگر عقل سے عاری نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے خواتین سے متعلق بیانات سنتی ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے۔