بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

فیصل آباد کے دس سرکاری سکولز نے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 24  فروری‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )برٹش کونسل کی طرف سے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کیلئے سرکاری سکولز کو سال بھر میں مختلف سرگرمیاں کرکے انہیں دیگر ممالک کے سکولز سے شیئر کرنا تھا جس پر فیصل آباد کے دس سرکاری سکولز نے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ فیصل آباد میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ جیتنے والے سکولز کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پرنسپل قائد اکیڈمی ڈاکٹر نجمہ کوثر، ریجنل پروگرام مینجر ڈاکٹر ظفر اقبال، قائد اکیڈمی پنجاب سے اقصی ریحان نے سکولز میں آئی ایس اے ایوارڈز تقسیم کئے۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبال کالونی، ایم سی گرلز ہائی سکول سوساں روڈ، ایم سی گرلز ہائی سکول پیپلز کالونی، ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈجکوٹ روڈ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول 245 ر۔ب عباس پور، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول راجہ غضنفر کالونی نے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ حاصل کیا۔ آئی ایس اے ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں گرلز ایلیمنٹری سکول 83 گ۔ب، گرلز پرائمری سکول سنٹرل جیل، لیبارٹری ہائر سیکنڈری سکول قائد اکیڈمی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 224 ر۔ب بھی شامل تھے۔ تقریب میں آئی ایس اے ایمبیسیڈر نوید افضل اور میمونہ انور نے بھی شرکت کی اور ایسی سرگرمیوں کے بعد سرکاری سکولز میں معیار تعلیم بہتر ہونے کی نوید سنائی۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…