بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

یکم مارچ سے دودھ کی فی لیٹر قیمت 170 روپے ہونے کا امکان

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی، نیلم (این این آئی) ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے)صدر شاکر عمر گجر نے فارم گیٹ پر دودھ کی قیمتوں کا تخمینہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 30 روپیہ فی لیٹر اضافہ ہوگا جبکہ دوسرا اضافہ وقت اور حالات کے مطابق رمضان المبارک کے بعد کیا جائے گا، نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی جوکہ 170 روپیہ فی لیٹر ہوگی۔

ڈی سی ایف اے کے صدر کے مطابق فارم گیٹ پر دودھ کی فی لیٹر پیداواری لاگت 177.70 روپیہ اور 17.77 روپیہ نفع کے ساتھ 195 روپیہ فی لیٹر ہے۔انہوں نے کہا کہ فی لیٹر کرایہ، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا نفع شامل کرکے 220 روپیہ فی لیٹر ہوگا جبکہ دودھ کی نئی قیمتوں کا اعلان 25 فروری کو دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔صدر ڈی سی ایف اے نے خدشہ ظاہر کیا کہ قیمتوں میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا اس سال کے آخر تک قیمت 225 روپیہ فی لیٹر تک جاسکتی ہے۔ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ منسٹری آف کامرس اگر ضروری اجناس کی ایکسپورٹ پر پابندی اور ان پٹس پر سے 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لے تو یہ اضافہ بڑی حد تک کم ہوسکتا ہے۔  دوسری جانب نیلم میں محکمہ لائیوسٹاک وامور حیوانات نے دودھیل گائیوں کی قرعہ اندازی کیلئے تقریب کاانعقاد کیا۔تقریب میں نیلم کے دونوں انتخابی حلقوں سے موصول درخواستوں پرقرعہ اندازی کی گئی۔ دودھ کی پیدوار میں اضافہ کیلئے 120دودھیل گائے کی قرعہ اندازی مکمل کردی گئی ہے۔محکمہ لائیوسٹاک کو ضلع بھر سے 319درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جبکہ دونوں حلقہ جات کاکوٹہ 120 مختص ہے۔ دستیاب کوٹہ پر لوئر حلقہ نیلم کی 259درخواستوں پر قرعہ اندازی یونین کونسل وائز کی گئی۔حلقہ بالائی نیلم کی درخواستیں کوٹہ کے مطابق 60 تھیں۔

قرعہ اندازی کی تقریب میں فارمر ز،سول سوسائٹی، صحافیوں اورمحکمہ لائیوسٹاک کے آفیسران / اہلکاران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام شہریوں کیلئے قرعہ اندازی کے تحت دی جانیوالی گائیوں پر 50ہزار روپے فی گائے حکومت گرانٹ کی صورت میں اداء کریگی جبکہ بقیہ رقم فارمر کواداکرنا پڑیگی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ محکمہ لائیوسٹاک ڈاکٹر اعجاز خان،

ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر شاہد شیخ،ڈاکٹر آصف جمیل، تحریک انصاف کے مرکزی رکن ومعروف بزنس مین راجہ افتخار احمد، ٹیچرآرگنائزیشن کے سابق ضلعی صدر عبدالعزیز آزاد ودیگر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر نے دودھ کی کمی کوپوراکرنے اور سیاحت کوفروغ دینے کیلئے آزادکشمیر بھر میں لائیوسٹاک وامور حیوانات کے زیراہتمام فارمرز کوایک شاندار موقع مہیا کیاہے جس سے شہری بھرپور فائدہ اٹھاکردودھ کی کمی کوپوراکرکے معشیت میں بہتری لاسکتے ہیں۔

اس موقع پر شہریوں نے ناظم اعلیٰ کو محکمہ لائیوسٹاک /وامورحیوانات میں بہتری اور کوٹہ میں اضافہ کیلئے بھی تجویز دیں۔یاد رہے کہ وادی نیلم کے دونوں انتخابی حلقوں سے 319درخواستیں موصول ہوئیں تھیں فی حلقہ کے لیے ساٹھ ساٹھ گائے کوٹہ کے طور پر تھیں لوئر حلقہ کی 259درخواستوں پرقرعہ اندازی جبکہ بالائی وادی نیلم کی کوٹہ کے مطابق 60 درخواستوں کو قبول کرتے ہوئے خریداری کامرحلہ مکمل کرنے کیلئے فارمرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

تقریب میں ڈاکٹر وقاص بٹ،ڈاکٹر محمد اعجاز میر،ویٹرنر ی ڈاکٹر زائد رفیق،کمپلائنٹ آفیسر بی آئی ایس پی محمد نواز ناصر کے علاوہ شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔قرعہ اندازی کے ذریعے جن فارمرز کے نام نکلے ہیں وہ محکمہ امور حیوانات کے زیراہتمام پاکستان کے مختلف فارم سے گائیوں کی خریداری کرینگے۔جو گائے کی کل رقم سے 50 ہزار روپے حکومت آزادکشمیر اداکریگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…