ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات شروع ہوگئی

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(مانیٹڑنگ ڈیسک ،این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات شروع ہوگئی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کی ملاقات اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک روس تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے روسی فوجیوں کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ جمعرات کو یادگارآمد پردوسری جنگ عظیم میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے اور فوجی دستے نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کو سلامی پیش کی۔یادگار کریملن کے باہر الیگزینڈرگارڈن میں تعمیر کی گئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…