اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ارکان اسمبلی خود کہہ رہے ہیں وہ تحریک انصاف کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے، رانا ثنا اللہ

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے منڈی بہائو الدین کے جلسے میں جس طرح کے الفاظ کا چنائو کیا اور اورجس طریقے سے شریف فیملی کو للکارا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں،وزیراعظم کا یہ منصب نہیں کہ وہ اس قسم

کی تقریریں کریں،عمران خان حسد اور انتقام کی آگ میں جل رہا ہے،3 سال پہلے اسے بابا رحمتے کی حمایت حاصل تھی لیکن شریف فیملی کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ ماڈل ٹائون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور ان کے کاندان کو انگلینڈ کی عدالت سے کلین چٹ ملی ۔مریم نواز کو سزا دلوائی گئی ،جج ارشد ملک سب بتا کر فوت ہوئے ، نیب اب بھاگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو دو سال قید رکھا گیا لیکن کچھ ثابت نہیں ہوا،صاف پانی کیس کے تمام لوگ بری ہوگئے ہیں،عمران نیازی کے انتقام کا یہ انجام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر جو ہر روز پریس کانفرنسیں کرتا تھا اب وہ کہاں ہے،لندن میںجو اس نے لندن یںبریف کیس وصول کئے وہ سب سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے مخالفین کو گالیاں دینے کے لئے لوگوں کو رکھا ہوا ہے جبکہ ملک میں گورننس ،امن و امان نام کی کوئی چیز نہیں،معیشت ابتری کا شکا رہے ،دہشتگردی قدم جما رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں 30 سے 300 فیصد اضافہ ہونے جا رہا ہے ،لوگ ہمارے احتجاج میں شامل ہوں گے کیونکہ وہ نالائق ٹولے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں ،ان کے اپنے ارکان اسمبلی خود کہہ رہے ہیں کہ وہ ان کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…