جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترقی پذیر ممالک کو لاحق قرضوں کا بحران شدت اختیارکرگیا، ورلڈ بینک کا انتباہ

datetime 17  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)غریب ممالک کو درپیش اس بحران کی نشاندہی عالمی بینک نے کہاہے کہ قرضوں کے سر اٹھاتے بحران کی وجہ سے غریب ممالک کے مجموعی حالات بہت مشکل ہو جائیں گے۔ اس وقت ترقی پذیر اقوام کو عالمی کساد بازاری کی شدت کا بھی سامنا ہے۔دنیا کے بعض غریب ترین ممالک کو درپیش قرضوں کے بحران کی بڑی وجہ کووڈ انیس

کی وبا ہے۔ رواں برس 70 فیصد سے زائد کم آمدن والی اقوام کو قرضوں کی اضافی قسطوں کی ادائیگی کی مد میں 11 بلین ڈالرکا سامنا ہے۔ یہ سن 2020 کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق غریب ممالک کو درپیش اس بحران کی نشاندہی عالمی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ان قرضوں کے معاملے کو مخفی غیر شفاف قرضے قرار دیا اور ان کی وجہ سے کم آمدنی والے افراد اور چھوٹے کاروبار رکھنے والوں کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔عالمی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اپنی توجہ عالمی اقتصادیات کے چند مخصوص پہلووں پر مرکوز کی ۔ ان میں خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے ممالک کی معاشی ترقی پر بھی نظر رکھی گئی ۔ورلڈ بینک کی سالانہ رپورٹ کا عنوان مالیات برائے منصفانہ ریکوری تجویز کیا گیا ۔ اس میں بحث کی گئی کہ غیر مستحکم مالیاتی نظام کی وجہ سے ترقی پذیر معیشتوں پر قرضوں کا بوجھ پہاڑ کی ہیئت اختیار کر رہا ہے اور اس کی وجہ سے انہیں دوسرے مالیاتی

مسائل کا سامنا ہے، جن میںبڑھتی افراطِ زر اور شرحِ سود خاص طور پر اہم ہیں۔سالانہ رپورٹ میں ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ ملپاس نے تحریر کیا کہ افراطِ زر سے اٹھنے والے اقتصادی بحران کے ساتھ بلند شرحِ سود اصل میں کمزور مالیاتی سلسلے کا شاخسانہ ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ کورونا وبا نے اقتصادی چیلنجز کو زیادہ شدت کے ساتھ واضح کر دیا ۔

ان چیلنجز میں غیر استعمال شدہ قرضوں کی شفافیت اور قرض ادائیگیوں میں تاخیر ہے۔عالمی بینک کے مطابق ناقص قرضوں کی نشاندہی نہ کرنا ان کو مزید خراب کرنے کے مترادف ہے۔ اس تناظر میں مزید کہا گیا کہ قرضوں کی نشاندہی قرض دینے والے ملک کے معاشی استحکام لیے بہتر ہوتا ہے اور دوسری جانب خاص طور پر چھوٹے کاروبار اور کم آمدنی

والے افراد کے گھروں کو تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔ اس رپورٹ میں ایسے خطرات کی وضاحت کی گئی ہے جن کی وجہ سے قرض دینے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔عالمی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا بھر میں 50 فیصد گھروں کو اگلے تین ماہ کے دوران شدید مشکلات کا سامنا ہو گا کیونکہ بنیادی ضروریات کو پورا کرنا بھی ایک تکلیف دہ

امر ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بیان کیا گیا کہ اقتصادی مشکلات کی شدت اتنی بڑھ سکتی ہے کہ اوسط درجے کے کاروبار بمشکل دو ماہ کے اخراجات پورے کر سکیں گے۔اس رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں نصف کاروبار وبا کے بعد کے وقت میں زوال پذیر ہو جائیں گے۔ ورلڈ بینک کی چیف اکانومسٹ کارمین رائنہارٹ کا کہنا تھا کہ بحرانی

حالات سے قبل کئی معاشی کمزوریاں سامنے بھی نہیں آئی تھیں اور اس عمل نے بھی صورت حال کو گھمبیر بنایا ہے۔کارمین رائنہارٹ نے تجویز کیا کہ اب ترجیحات کو ازسرنو مرتب کرنا ہو گا اور ایسے اقدامات متعارف کرانے ہوں گے جن سے مستحکم مالیاتی نظام استوار کیا جا سکے اور اگر ایسا کرنے میں تاخیر ہوئی تو کمزور معیشتوں کی صورت حال سنگین ہو جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…