لندن(این این آئی)وزیرِاعظم پاکستان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلمساز جمائما گولڈ اسمتھ افغانستان کے آدھے اثاثے امریکا میں رکھنے کے امریکی فیصلے پر برہم ہوگئیںحال ہی میں امریکی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ امریکا افغانستان کے افغان مرکزی بینک میں
منجمد کْل 7 بلین ڈالر کے اثاثوں میں سے آدھے اثاثے افغانستان کے حوالے کررہا ہے ،آدھے اثاثے ممکنہ طور پر 9،11 کے متاثرین کی امداد کرنے کے لیے رکھے گا۔جمائما گولڈ اسمتھ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی حکومت کے اس فیصلے پر اعتراض کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ افغان مائیں اپنے بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے اپنے اعضاء بیچ رہی ہیں تو یہ اخلاقی طور پر ناقابلِ دفاع ہے۔ اْنہوں نے لکھا کہ9/11 میں ایک بھی افغان شہری ملوث نہیں تھا۔خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعے کو افغانستان میں معاشی تباہی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس سے ملک کے اثاثوں میں مسابقتی مفادات کے پیچیدہ حل کے لیے راہ ہموار ہوئی ہے۔