پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد اب وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی باری ہے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 9  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی دہری شہریت پر نااہلی کے بعد اب وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کی باری ہے،دہری شہریت کے باجود وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو نااہلی سے بچانے کے لئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دلا کر سینیٹر بنا کر فیصل واوڈا کے جھوٹ پر پردہ رکھ کر سہولت کاری کا کردار ادا کیا ہے

اس لئے وزیراعظم عمران خان بھی صادق امین نہیں رہے ہیں ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کے فیصل واوڈا کے جھوٹ پر سہولت کاری کا کردار ادا کرنے سمیت فارن فنڈنگ کیس میں متعدد اکائونٹس چھپانے پر وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے الیکشن کمیشن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن میرٹ پر ایسے فیصلے دیتی رہی تو عوام کاالیکشن کمیشن پر اعتماد بڑھے گا اور الیکشن کمیشن کی خودمختاری بھی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت کی سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کی وجہ سے حکومتی حلقوں میں پریشانی شروع ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی ملاقاتوں اور پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی کال کے بعد وزیراعظم کی جانب سے جلسوں کا اعلان مضحکہ خیز ہے اس لئے وزیراعظم بتائیں کے وہ اقتدار میں ہوتے ہوئے کس کے خلاف جلسے کرینگے۔ وزیراعظم کی جانب سے جلسوں کے اعلان سے ثابت ہوچکا ہے کہ وزیراعظم اپنے اقتدار کو جاتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے الوداعی دورے کرنا شروع کردیئے ہیں اب پی ٹی آئی کے اتحادی بھی عمران خان کے اقتدار کی ڈوبتی کشتی پر مزید سوار نہیں ہونا چاہتے اور عمران خان کا مزید بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے آئینی راستہ عدم اعتماد کی تحریک ہے۔ اگر اپوزیشن کی تمام جماعتیں سنجیدگی سے عدم اعتماد کی تحریک کے لئے تیار ہوجائیں تو وزیراعظم عمران خان سمیت وزیراعلی پنجاب کو کل ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اب مزید عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو

برداشت کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اس عوام دشمن پی ٹی آئی حکومت سے عوام کی جان چھڑانے کے لئے عوامی طاقت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی قوت سے عدم اعتماد کی تحریک کا راستہ بھی اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے اس لیے صدارتی نظام لانے کے مطلب آئین کو ختم

کرنا ہے مگر آئین کو توڑنے والے غدار اور آرٹیکل 6 کے مرتکب ہونگے۔ نثارکھوڑو نے مزید کہا کہ عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کا احتساب کرنے کے لئے تیار ہوچکی ہے اور 27 فروری کا لانگ مارچ اس وفاقی سرکار کو گھر بھیجنے پر مجبور کردے گا۔انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کے وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دیں اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا جائے ورنہ عمران خان کا حشر بھی آمر پرویز مشرف جیسا ہوگا۔انہوں نے

کہاکہ فلاحی ریاست کی ذمہ داری عوام کو ریلیف دینے کی ہونی چاہیے مگر یہاں عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کا خون چوسا جا رہا ہے اور ہر پاکستانی ٹیکس ادا کر رہا ہے مگر ٹیکسز کے وہ پیسے عوام پر خرچ کیوں نہیں ہو رہے اس لیے وفاقی حکومت قوم کو جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت ملک کا دیوالیہ نکالنا چاہتی ہے اس لئے پاکستان کو بچائیںگے اور غیر ملکی فنڈنگ کے اداروں کی ایجنڈے پر چلنے والے اس حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیںگے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…