اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے حکومت کے اہم فیصلے

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن کی احتجاجی تحریک اور لانگ مارچ کا مقابلہ کرنے کے لئے تحریک انصاف نے بھی ملک بھر میں جلسے جلوس اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو مد نظر رکھتے ہوئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزیر اعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول بھی تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ،اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت کی گئی ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ ٹکٹ پارٹی سے مخلص اور تجربہ کار افراد کو دیئے جائیں گے بندر بانٹ نہیں ہوگی نہ ہی اقربا پروری ہوگی ،بڑے شہروں میں میئرز کے لئے ناموں کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے ،ہمارے کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے اور ہم پوری قوت کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں میدان میں اتریں گے ،عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ،اپوزیشن کے لانگ مارچ یا مہنگائی مارچ سے پریشان نہ ہوں یہ پہلے بھی ناکام ہوئے اور اب بھی ناکام ہوںگے کیونکہ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں، اجلاس میں وزیر اعظم کے دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ،کمیٹی نے کامیاب دورے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی جبکہ وزیراعظم نے میڈیا ٹیم کو ہدایت کی کہ دورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کیا جائے ۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…