منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک پر پاکستانیوں کو امریکی خاتون بن کر شادی کا جھانسہ دینے والا گرفتار

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)فیس بک پر امریکی خاتون بن کر شادی کا جھانسہ دینے والے غیر ملکی کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے نے غیر ملکی شخص کو فیصل آباد سے گرفتار کیا۔رابرٹ نامی امریکی شہری خاتون بن کر شہریوں کو شادی کا جھانسہ دیتا تھا۔رابرٹ فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس بناتا اور خود کو امریکی خاتون ظاہر کر کے لوٹتا تھا۔ملزم لوگوں کو شادی کا جھانسہ بھی دیتا تھا

جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم اب تک کئی شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے جب کہ شہری کی درخواست پر ہی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ گذشتہ سال افغان مشن پر آئی غیر ملکی خاتون کو امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹنے کے الزام میں ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق خاتون سمیت تینوں ملزمان کو گوجرانوالہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کے مطابق گرفتار خاتون کا تعلق نائجیریا سے ہے، غیر ملکی خاتون افغان مشن پر پاکستان آئی تھی اور امریکی سارجنٹ بن کر پاکستانی شہریوں کو لوٹا کرتی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان میں فراڈ کے واقعات میں نمایاں بڑھوتری دیکھنے میں آئی، حکومت کی جانب سے فراڈ کے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہٰیں، تابم ان اقدامات کے کوئی خاطر خواہ اثرات نظر نہیں آئے،ملک کا نام روشن کرنے والے طلحہ طالب اور شہروز کاشف کو جعلی پی اے بن کر لوٹ لیا گیا تھا۔قومی ہیروز کو ٹیکس اور گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی مد میں لاکھوں روپے موبائل اکاوَنٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا تھا۔ دونوں نے وفاقی وزیر کا سن کرلاکھوں روپے فراڈیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیئے۔ فراڈ کرنے والے شخص وفاقی وزیر کے پی اے کا نام استعمال کیا۔ ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے مقدمہ درج کرانے کی درخواست دے دی تھی۔ شہروز کاشف کی جانب سے بھی ایف آئی اے میں درخواست جمع کرادی گئی۔ شہروز کاشف کے والد نے بتایا کہ آج کسی شخص نے جعلی کال کی۔ ہم نے باتوں میں آکر 2لاکھ 85 ہزار روپے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیئے تھے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…