منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی دفتر خارجہ نے مسعود خان بارے بھارتی پروپیگنڈے کوبے نقاب کردیا

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) دفتر ِخارجہ نے سفیر مسعود خان سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاداور من گھڑت پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسعود خان ایک تجربہ کار اور سینئر سفارتکار ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے

سردار مسعود خان کی امریکا میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی میںتاخیر کے حوالے سے بھارت کے مذموم پروپیگنڈیکو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ معاملہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، اس سلسلے میں بھارتی میڈیا رپورٹس پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی مہم کا حصہ ہیں۔ مسعود خان کی امریکہ میں بطورسفیر تعیناتی پر بھارتی میڈیا کے دعوئوںکاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا رپورٹس، جعلی خبروں اور اسکینڈلز پر مبنی دعوئوں اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان اور پاکستان کی نمائندگی کرنے والوں کو بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔عاصم افتخار نے کہا کہ سفیر مسعود خان انتہائی باصلاحیت سفارتکار ہیں اور انہیں کثیر الجہتی و دوطرفہ سفارتکاری کا 40 سال کا تجربہ حاصل ہے۔واضح رہے کہ سردار مسعود خان سفارتی خدمات سے ریٹائرمنٹ کے بعد آزاد کشمیر کے صدر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اوروہ بھارت کے ساتھ دیرینہ تنازعہ کشمیر پر پاکستان کا موقف اجاگر کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…