اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف لندن میں کاروبار خود دیکھتے ہیں، وہاں مزید جائیداد لی جا رہی ہے،کوئی دو کروڑ پاؤںڈ کا بزنس ہے تو کوئی پانچ کروڑ پاؤنڈ کا،پیسوں کا معاملہ بھی خود دیکھتے ہیں اسحاق ڈار دیکھتے ہیں لیکن نواز شریف بھی معاملات
دیکھتے ہیں،کوئی فیکٹری خریدی ہوگی اس لئے دورہ کیا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پیسے کمانے کیلئے پاکستان سے زیادہ بہتر ملک کوئی نہیں ہے، کوئی بھی کھرب پتی ہوسکتا ہے، نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار انہیں وہ پیار سے منشی کہتے ہیں، ان کے مطابق نواز شریف کے بیٹے جو کاروبار چلارہے ہیں اس کا پرافٹ دوہزار اکیس میں تین سو گنا زیادہ ہوا ہے،لیکن یہ سب نواز شریف خود دیکھ رہے ہیں، بچے ہوتے ہیں ساتھ۔ ، عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ نواز شریف برطانیہ میں رہتے ہوئے ساری توجہ کاروبار پر دے رہے ہیں،ان کے امریکا میں ایس نام کے دوست ہیں،امریکا میں بھی کاروبار کی تیاری ہورہی ہے،ہوسکتا ہے نیلسن میں جس فیکٹری کا دورہ کیا ویسی فیکٹری لگانے جارہے ہوں یا یہ ہی فیکٹری خرید رہے ہوں،یہ تو فائنل نہیں لیکن سودا چار ارب روپے سے زیادہ ہے۔سینیئر صحافی نے مزید کہا کہ اطلاع ہے کہ میاں صاحب جس فیکٹری کے دورے پر گئے بہت خوش ہوئے، بڑی گپ شپ بھی لگائی انہوں نے، راستے میں ایک جگہ اطلاع کے مطابق کافی بھی پی ہے،لگژری سے اسٹور پر بھی رکے،عوام سیاستدان سب بلیک میل ہورہے رل رہے، دنیا کی معیشت کورونا سے گراوٹ کا شکار ہے اور نواز شریف کا کاروبارترقی کررہا ہے، تو ہم نے نواز شریف سے فائدہ نہیں اٹھایا۔