فیس ماسک سے کم خرچ اور موثر بیٹیریاں بنانے کا کامیاب تجربہ

2  فروری‬‮  2022

ماسکو(این این آئی) روس میں فیس ماسک سے کم خرچ اور موثر بیٹیریاں بنانے کا کامیاب تجربہ کیاگیا ہے،۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق روس کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کی،سب سے پہلے استعمال شدہ ماسک کو صاف اور جراثیم سے پاک کیا گیا۔ اس کے بعد انہیں گرافین کی روشنائی میں ڈبویا گیا۔ اگلے

مرحلے میں ماسک کو دبا کر انہیں 140 درجے سینٹی گریڈ تک گرم کیا گیا۔ پھر ان سے باریک گولیاں بنائی گئیں جو بیٹری کے برقیروں(الیکٹروڈز)کی طرح کام کرتی ہیں۔ ان کے درمیان حاجز(انسولیشن)کی پرتیں بھی لگائی گئیں اور وہ بھی پرانے ماسک سے بنائی گئیں۔اگلے مرحلے میں اس پورے نظام کو ایک الیکٹرولائٹ محلول میں ڈبوکر اس پر حفاظتی پرت چڑھائی گئی اور وہ بھی طبی کچرے سے بنائی گئی جن میں گولیوں کے خالی بلسٹر پیک بھی شامل ہیں۔اگرچہ اس سے بھی اربوں ماسک صاف کرنے میں معمولی مدد ملے گی لیکن اس کے استعمال کی کوئی راہ ضرور نکلے گی۔ روس کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دعویٰ کیا کہ ماسک کی بیٹریوں سے انہوں نے 99.7 واٹ آور فی کلوگرام بجلی حاصل کی ہے جو ایک اہم کامیابی بھی ہے۔ یہ معیار لیتھیئم آئن بیٹریوں کے قریب قریب ہے جو عام استعمال ہورہی ہیں۔ لیتھیئم آئن بیٹریوں سے 100 تا 265 واٹ آور فی کلوگرام بجلی حاصل ہوسکتی ہے۔اس میں سائنسدانوں نے کیلشیئم کوبالٹ آکسائیٹ پرووسکائٹ کے نینوذرات ملاکر اسے مزید بہتر بنایا ۔ اس سے انرجی ڈینسٹی (توانائی کی کثافت)دوگنی ہوچکی ہے جو 208 واٹ آور فی کلوگرام تک ہے۔ لیکن متروکہ ماسک سے بنی بیٹریوں کو بازار تک پہنچنے میں اب بھی کئی برس لگ سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…