الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کیلئے بڑی خوشخبری رجسٹریشن پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا گیا

2  فروری‬‮  2022

لاہور (این این آئی) محکمہ ایکسائز نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد رعایت دی جائے گی۔گاڑی کے ٹوکن

ٹیکس کی مد میں 75 فیصد رعائت ملے گی، محکمہ ایکسائز لاہور نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب ای چالان ٹیم نے 92 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔ سی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ گاڑی ڈرائیور کو 45 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ای چالان ٹیم 17 نے 40 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو پکڑ لیا اور کار ڈرائیور کو 19 ہزار 800 روپے جرمانہ کیا ہے، دونوں گاڑیوں کو تھانہ مزنگ اور شالیمار میں بمد کر دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ 21 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔ ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔منتظر مہدی کا مزید کہنا تھا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…