ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

شریف برادران کے علاوہ بھی پارٹی میں وزارت عظمی کے امیدوار موجود ہیں، رانا ثنا اللہ

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی، آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ شریف برادران کے علاوہ بھی پارٹی میں وزارت عظمی کے امیدوار موجود ہیں،وزارت عظمی کے لئے نواز شریف اور شہباز شریف کا میرٹ بنتا ہے تو دیگر سینئر لیگی رہنماؤں کیلئے ڈاکٹر نے پرہیز تو نہیں لکھا، عمران خان کا سڑکوں پر آنے کا بیان اپوزیشن کے لئے نہیں ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم بننے سے10 مرتبہ انکار کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی چاہتے ہیں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلی بنادیں، چوہدری پرویز الٰہی تو وزیراعلی بننے کیلئے تیار ہیں لیکن یہ مسلم لیگ (ن)کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ عدم اعتماد کیلئے نمبرپورے نہیں ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف اوراس کے اتحادی 22،23اراکین پارلیمنٹ رابطے میں ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) سے رابطے کرنے والے ٹکٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا سڑکوں پر آنے کا بیان اپوزیشن کے لئے نہیں ہے،عمران خان کوشک ہے کہ جن لوگوں نے ان کومسلط کیا ہے وہ ہی ان کونکالناچاہتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس کرے گا، ہم مخالفت یا رائے نہیں دیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیے اور امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے۔اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں، پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کیلئے لگتا ہے، ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے،کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا۔لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں کرپشن میں اضافہ ہوا اور دوسروں کو چور کہنے والے خود چور نکلے،

عمران خان نے جو بویا تھا وہ کاٹنے کا وقت آگیا ہے۔ دھمکیاں کام نہیں آتیں، انہیں آسمان سے زمین پر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے، مہنگائی بڑھنے سے اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے ڈونرز اور سپوٹرز کو نوازا گیا،ایک ایسی صورتحال بن چکی ہے جہاں اداروں کا کوئی والی وارث نہیں ہے،

احتساب شفاف ہوتا تو نظر آتا، یہ صرف انتقام ہے اور ہر دور میں احتساب کے نام پر انتقام لیا گیا۔پاکستان میں انصاف کا نعرہ ہی انتقام کے لیے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سوچ ہے کہ ان کا مخالف کسی طرح فنا ہو جائے، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں اپوزیشن کے کردار سے مطمئن نہیں ہوں۔ اپوزیشن کو عوامی عدالت کے

علاوہ قانون کا دروازہ بھی کھٹکھٹاناچاہیے جب کہ ہر لانگ مارچ سے کچھ نہ کچھ نکلتا ہے،کوئی لانگ مارچ ضائع نہیں ہوتا، اپوزیشن کو سڑکوں پر آنا چاہیئے اور امید ہے طاقتور حلقے نیوٹرل رہیں گے ، لگتا ہے بلدیاتی الیکشن کی نوبت نہیں آئے گی، جو بڑے زوق اور شوق سے تبدیلی لے کر آئے تھے انہیں بھی اس تبدیلی کا مزہ لینے دیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے چوہدری سرور کیخلاف بات نہیں کرنی، ان کیساتھ ہمارے ذاتی تعلقات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سعد رفیق نے کہا کہ دنیا کے بڑے ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا منصوبہ ناکام ہوا ہے ای وی ایم پی ٹی آئی کا الیکشن لوٹنے کا اگلا منصوبہ ہے، ای وی ایم پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں، آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے انہوں نے 37 اعتراضات اٹھائے ہیں، حکومت نیب کو کنٹرول کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…