پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

شہزاد اکبر کے بیرون ملک روانگی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے ایف آئی اے کو کیا حکم دیا؟ عارف حمید بھٹی کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 172 ممبران میں سے کوئی ایک بھی شخص مشیر احتساب کے عہدے کی اہلیت نہیں رکھتا اور حکومت ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو اس عہدے پر تعینات کرتی ہے اور دعوے

یہ کئے جاتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ بہت انٹرفیئرینس کرتی ہے۔نجی نیوز چینل کے پروگرام”خبر ہے” میں نئے مشیر برائے احتساب کی تقرری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مرزا شہزاد اکبر کے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں ایک شخص بھی ایسا نہیں تھا کہ جس کو مشیر برائے داخلہ و احتساب مقرر کیا جاتا، پھر سے ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کی خدمات مانگی جاتی ہیں پھر کہتے ہیں جمہوریت کمزور ہوگئی، اسٹیبلشمنٹ بہت انٹرفیئرینس کرتی ہے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مرزا شہزاد اکبر کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے بولا کہ سابق مشیر احتساب بیرون ملک روانگی کیلئے تیار ہیں، ان سے عہدہ لے لیا گیا، جتنی بھی تنخواہ تھی، مراعات ملی تھی، فلاں نے پیسے دیئے فلاں نے تحفہ دے دیا، سب اکٹھا کیا گیا ہے، اب وزیراعظم صاحب کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے کے دو اشخاص کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ بغیر اٹیچی کھلے پروٹوکول کے ساتھ یہ تمام چیزیں لندن اور جرمنی پہنچائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…