پشاور(آن لائن) منی بجٹ کے بعد 100سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 10روپے سے 350روپے تک اضافہ ہو گیا ہے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مریضوں
اور ان کے لواحقین کی چیخیں نکل گئی ہیں جبکہ بیشتر ادویات کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے پرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ ایگمنٹین کی ٹیبلٹ 625گرام 120روپے سے 213روپے پر پہنچ گئی ہے، جان بچانے والی ادویات سمیت مختلف آپریشنوں میں استعمال ہونے والے آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے شوگر ٹیسٹ کرنے و الے مختلف آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے مختلف آپریشنوں میں استعما ل ہونے والے آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیاگیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ادویات کی قیمتوں اور آپریشن آلات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مریضوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے منی بجٹ کے بعد مختلف اشیائے خوردونوش سمیت مختلف آلات، خوراک وغیرہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔