جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

مری سانحہ، پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت حسین اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی حکومت کے خلاف بات کرتے ہوئے کہاکہ ویڈیو میکنگ ایکسپرٹ وزیراعلیٰ جناب عثمان بوزدار مری کو ضلع بنانے کے بجائے اس کا نام ہی اگر بدل دیتے تو آنے والے

دنوں میں مرنے والوں کے لیے یہ نہ کہا جاتا کہ مری میں مرے۔سانحہ مری پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ سانحہ مری پر اپنے ایک اہم ساتھی رکن کی تقریر سن کر دکھی ہو گیا، اجلاس میں بیٹھنے کا دل نہیں چاہ رہا، نہ جانے اپنی غلطیاں مان لینے میں کیا حرج ہے؟انہوں نے مزید لکھا کہ مری میں صرف افواج پاکستان نے ریسکیو آپریشن میں اپنا عظیم روایتی کردار ادا کیا، باقی سب شہبازوبوزدار!! شہباز شریف بولیں مگر ماڈل ٹاؤن نہ بھولیں۔اپنے ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ سندھ میں چور اور نامراد حکومت نے قمر الاسلام اسپتال میں ۸ ماہ تک شاہ رخ جتوئی المعروف قاتلِ شاہ زیب کو علاج کی غرض سے یا تو چپ چاپ بھیجا یا پھر چپکے سے آنکھیں بند کرلیں، مگر ثابت ہوگیا جیسے حکمران ویسی انتظامیہ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے نئے بیٹے مرتضیٰ وہاب کم از کم اپنی والدہ کا چہرہ بنیں اور مذمت کریں۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…