اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک پر 1994 میں رشوت کی پیشکش کرنے کا الزام ٗ شین وارن کے تہلکہ خیز دعوے نے کرکٹ کی دنیا میں ہلچل مچا دی

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 25 برس قبل سلیم ملک نے ٹیسٹ میچ میں ناقص کارکردگی کے لیے لاکھوں ڈالرز فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شین وارن نے اپنی نئی دستاویزی فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستان کے

خلاف خراب بولنگ کرانے کے عوض 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرز تک کی پیش کش پاکستانی کھلاڑی نے ہی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس میچ میں پاکستان کے خلاف فتح کے لیے مضبوط پوزیشن میں تھے۔آسٹریلوی بولر نے کہا کہ سلیم ملک کی کپتانی کے دور میں جب وہ کراچی کے ہوٹل میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے تو انہیں موبائل پر کال موصول ہوئی اور کمرے میں آنے کا کہا گیا۔ شین وارن کے مطابق انہوں نے کمرے کے باہر پہنچ کر جب دروازہ بجایا تو سلیم ملک نے اندر آنے کا کہا، جس کے بعد وہ کمرے میں بیٹھ گئے اور پھر میچ کے بارے میں گفتگو شروع کی۔وارن کا کہنا تھا کہ سلیم ملک نے یہ بولا تھا کہ اگر ہم کو شکست ہوئی تو ہمارے گھروں کو خاندان سمیت جلا دیا جائے گا۔آسٹریلوی بولر نے کہا کہ اس کے بعد سلیم ملک نے مجھے اگلے یعنی پانچویں روز ناقص بولنگ کروانے اور وکٹ نہ لینے کے عوض دو لاکھ ڈالرز کی رقم پیش کی مگر میں نے صاف انکار کردیا۔شین وارن کے مطابق انہوں نے رقم دیکھنے کے بعد سلیم ملک

پر غصہ کیا اور کہا کہ ہم کل آپ کو شکست دے کر رہیں گے۔واضح رہے کہ 1994 میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا، آخری روز آسٹریلیا کو فتح حاصل کرنے کے لیے 7 وکٹوں جبکہ پاکستان کو 160 رنز کی ضرورت تھی۔پاکستان نے چوتھی اننگز میں یہ ہدف 10ویں وکٹ کی شراکت میں حاصل کر کے کامیابی حاصل

کی تھی، اْس وقت وکٹ پر انضمام الحق اور مشاق احمد موجود تھے۔ اس ٹیسٹ میچ میں شین وارن نے 63.1 اوورز میں 150 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔آسٹریلوی بلے باز نے الزام عائد کیا کہ امپائر نے متعدد بار ایل بی ڈبلیو ہونے کے باوجود انضمام کو آؤٹ قرار نہیں دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…