جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

دنیا میں سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی کمپنی کونسی ہے؟ نام سامنے آگیا

datetime 4  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 3کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے شیئرز پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ

میں تقریبا 3 فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالرز تک پہنچے جس کے بعد ایپل دنیا میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 3 کھرب تک پہنچ گئی۔اطلاعات کے مطابق مارچ 2020 میں کورونا کے بعد سے ایپل کے شیئر کی قیمت 3 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریبا 2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ ایپل کی قدر اب دنیا کی10بڑی معیشتوں میں سے برطانیہ، بھارت، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جنوبی کوریاکے گروس ڈومیسٹک پروڈکٹ سے زیادہ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ایپل کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار اگست 2018 میں ایک کھرب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ اگست 2020 میں اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو دوکھرب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…