پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

قربانیاں میں دوں، نااہل میں ہوں، پھر شہباز شریف کو وزیراعظم امیدوار قرار دینے والے شاہد خاقان عباسی کون ہوتے ہیں، مریم نواز سابق وزیراعظم سے سخت ناراض ہو گئیں، معروف صحافی کا دعویٰ

datetime 16  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے جی این این ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی سے ناراضی کا اظہار کیا ہے کیونکہ انہوں نے شہباز شریف کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار قرار دیا ہے، معروف صحافی کا کہنا تھا کہ اپنے بیٹے کی شادی پر مریم نواز نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا

اور کہا کہ وزیراعظم کا امیدوار شہباز شریف کو قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قربانیاں میں دوں، نااہل میں ہوں تو پھر وزارتِ عظمی کے امیدوار شہباز شریف کیوں۔ معروف صحافی نے کہاکہ شریف خاندان میں سیاسی وراثت کی لڑائی شروع ہوچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے میں اگر کوئی رکاوٹ ہیں تو وہ مریم نواز ہیں۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روہے کمی قوم کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ نااہل حکمران آئی ایم ایف کے ہاتھوں کٹھ پتلی بن چکے ہیں۔حکومت نے اپنیمافیاز کو نوازنے کے لیے آٹا،چینی،گھی،ادویات،گیس، بجلی میں کئی گنا اضافہ کیا ہے۔ تبدیلی سرکار نے غریبوں،محنت کشوں، مزدوروں،کسانوں سے آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واضح کمی ہوچکی ہے۔لیکن حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں جائز کمی نہ کرکے عوام کے ساتھ مذاق کیا ہے۔قرار دادمیں مطالبہ کیاگیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کمی کرے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…