پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود میں مزید اضافہ کر دیا گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود میں مزید اضافہ کر دیا گیا، سٹیٹ بینک نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس میں شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کر دیاہے جبکہ شرح سود 20 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے

حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت تین سال میں ملک کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے سمندر میں ڈبو چکی ہے،سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے؟،مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟۔ اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟،موجودہ حکومت عوام سے انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جنہیں امنگیں تھیں، وہ اس ناقص کاکردگی پر مایوس ہوچکے ہیں،تین سال میں کوئی مثبت نہیں لائی جاسکی۔ انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس نجی صنعت اور مقامی پیداوار ی یونٹس کو گیس بند کردی ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟،گیس کی اس بندشن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے، کیا یہ تبدیلی لانی تھی؟۔ انہوں نے کہاکہ سوئی ناردرن گیس سے خیبرپختونخوا کے ایکسپورٹرز کو 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو گیس ملے، یہ تبدیلی لانی تھی؟،ملک میں گھی ساڑھے 400 روپے کلو مل رہا ہے، کیا اسے تبدیلی کہا جائے؟۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کا طوفان ہے اور غریب عوام ہیں، کیا اسے تبدیلی کہتے ہیں؟،سٹیٹ بنک ایک مرتبہ پھر شرح سود بڑھا نے جارہا ہے، کیا یہ تبدیلی ہے؟۔

انہوں نے کہاکہ دانستہ 10.2 فیصد سود پر ملنے والے قرض کو ساڑھے11 فیصد میں لیاجائے اور قومی خزانے کو 70 کروڑکا نقصان پہنچایا جائے، کیا یہ تبدیلی ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سیمنٹ کے لائیسنس کھلے عام بیچے جارہے ہیں، یہ ہے وہ تبدیلی؟،پاکستان میں دنیامیں تیسرا سب سے مہنگا ترین ملک بن گیا، کیا یہ تبدیلی

ہےَ،پاکستان میں بھارت سے دوگنا مہنگائی زیادہ ہے، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی یہاں ہے، اسے تبدیلی کہیں؟،پاکستان سے مچھلی کی برآمد کم ہوگئی، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ گوادر کے عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، ان کے حقوق چھیننے جار ہے ہوں، یہ تبدیلی ہے؟،پاکستان کا سٹیٹ بنک حکومت

پاکستان کو قرض نہ دے، یہ تبدیلی ہے؟،بنک دولت پاکستان آئی ایم ایف کے قابو میں آجائے، اسے تبدیلی کہتے ہیں؟،تین سال میں 20 ہزار ارب روپے کا قرض ملک پر چڑھادیاگیا، یہ ہے تبدیلی؟،71 سال میں جو مجموعی قرض لیاگیا، پی ٹی آئی نے 49 مہینوں میں اس کا 69 فیصد لے لیا، یہ ہے تبدیلی؟۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…