نارووال (این این آئی) پنجاب میں ایک شخص نے کم عمر بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں چھوٹے بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے پولیس کی جانب سے متعدد
واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سزائیں بھی دلوائیں اس کے باوجود ملزمان میں خوف نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی۔پنجاب میں بچے سے جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ منظر عام آیا ہے، یہ افسوس ناک واقعہ نارووال میں رونما ہوا جہاں پیجو والی میں ایک شخص نے 15 سالہ بچے کو گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ چچا کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ملزم شانی نے متاثرہ بچے کو پستول دکھا کر دکان میں بند کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نشے میں دھت ملزم نے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔