جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

رواں ماہ دسمبر کے مہینے میں بارشیں ہونگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

datetime 9  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن، این این آئی) محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے مہینے میں بارشوں کے امکانات کو رد کردیا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 دسمبر کے بعد لاہور میں دھند میں اضافہ ہوگا جبکہ سموگ میں کمی واقعہ ہوگی ،محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال بارشیں برسانے والے کسی سسٹم کے لاہور میں داخل ہونے کا کوئی

امکان نہیں۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 16500کیوسک اور اخرج 48000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد3400 کیوسک اور اخراج3400کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد5600کیوسک اور اخراج29000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد7400کیوسک اور اخراج 3000کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد52700کیوسک اور اخراج 48200کیوسک،چشمہ آمد53000کیوسک اوراخراج 48000کیوسک، تونسہ آمد49200 کیوسک اور اخراج45000 کیوسک، پنجند آمد5900کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 42700کیوسک اور اخراج 37400کیوسک، سکھر آمد33700کیوسک اور اخراج 7100 کیوسک کوٹری آمد4700کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں

پانی کی موجودہ سطح1452.43 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.237 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1136.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.267 ملین ایکڑ فٹ۔

چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح641.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.056 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…