لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ہسپتالوں میں علاج کے لئے شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دے دیا ہے، اس بارے میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال نے مریضوں کو علاج کے لئے شناختی کارڈ کی شرط رکھ دی ہے، ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ارشد علی چیمہ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے سخت ہدایات ہیں کہ بغیر شناختی کارڈ آنے والے مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ صرف ایمرجنسی میں شناختی کارڈ کے بغیر علاج کی سہولت میسر ہو گی۔