اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور جڑواں شہر وں سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری، سیاحوں نے ملکہ کوہسار کا رخ کر لیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /گلگت/(این این آئی) آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی دار الحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،اسلام آباد اور راولپنڈی میں طویل خشک موسم کے بعد پہلی سرمائی بارش کے باعث مرجھائے پودے اور پھول بھی کھل اٹھے،گرد آلود پتے رم جھم برستی پھوار پڑتے ہی نکھر گئے،

سردی کی شدت میں اضافہ پر گیس کی لوشیڈنگ بھی بڑھ گئی، پہاڑی علاقوں میں لکڑی کی قیمت بھی بڑھ گئی،عوام کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا،راولپنڈی اسلام آباد کے سیاحوں نے ملکہ کوہسار کوہ مری کارخ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جس کے باعث سردی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا۔ ادھر اسلام آباد اور راولپنڈی میں طویل خشک موسم کے بعد پہلی سرمائی بارش کے باعث مرجھائے پودے اور پھول بھی کھل اٹھے، گرد آلود پتے رم جھم برستی پھوار پڑتے ہی نکھر گئے۔ بارش کے باعث موسم سرد ہونے پر متعد د علاقوں میں گیس کے ساتھی بجلی کی آنکھ مچولی،شہریوں کی کثیر تعداد کے گھروں کے چولہے بجھنے سے ہوٹلوں پر بھی رش دیکھا گیا،راولپنڈی کینٹ کے مختلف علاقوں میں گیس نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئیں،ڈھوک بنارس، پیپلز کالونی، شالے ویلی، افشاں کالونی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ طویل ہوگئی،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ شہری نے کہاکہ ایم این اے عامر محمود کیانی، ایم پی اے عمر تنویر بٹ بھی اپنے انتخابی حلقے سے غائب ہیں۔ ادھر سوات کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے موسم سرد ہوگیا۔مینگورہ شہر، سیدو شریف اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا ،بالائی علاقوں کالام اور ملم جبہ میں برفباری کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر کے سیاحوں نے سوات کے حسین اور مضافاتی علاقوں کا رخ کرلیا،بلوچستان کے علاقے زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔رپورٹس کے مطابق کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بادل برس پڑے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…