کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے صوبے کے سر د اور گرم علا قوں کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ سیکر ٹری تعلیم عبد الرؤ ف بلوچ نے صوبے کے سرد علا قوں میں 15 دسمبر 2021 سے 28 فروری 2022 جبکہ صوبے کے گرم علا قوں میں 22 دسمبر 2021 سے 31 دسمبر 2021 تک مو سم سر ما کی تعطیلات کا اعلان کر تے ہوئے با قاعدہ طور پر تعطیلات کانو ٹیفکیشن جا ری کر دیا سر دی کی چھٹیوں کا اطلا ق سر کاری اور نجی اسکولوں پر ہو گا۔