اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 25 ارب روپے کی بے ضابطگیاں، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں وزیراعظم کورونا پیکج میں 40 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں، اسی طرح رپورٹ میں بے انکم سپورٹ پروگرام میں بھی 25 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے کہا ہے کہ کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائیگا۔

آئندہ ہفتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مزید تفصیلات سامنے آ ئیں گی۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کورونا فنڈز میں بے قاعدگیوں میں ملوث حکام کا پیچھا نہیں چھوڑا جائیگا۔ آئندہ ہفتے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مزید تفصیلات سامنے آئینگی۔ انہوں نے کہا احساس پروگرام کے تحت قانون کا خیال نہیں رکھا گیا۔ صدر مملکت کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں شفافیت پر بھی سوال اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کورونا وباء ختم نہیں ہوئی اور رواں مالی سال کا بھی آڈٹ ہوگا،۔ فنڈز کے غیر شفاف استعمال پر نظر رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا یہ ایک حساس معاملہ ہے جس میں بیرونی امداد شامل ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل نے رولنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت کوپیر کے روز اسمبلی اجلاس میں طلب کرتے ہوئے انہیں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے بلوچستان نے اسمبلی نے فوڈاتھارٹی کے حوالے سے دو ترمیمی قوانین منظورکرلیں محکمہ زراعت سمیت دیگر محکموں میں کلاس فور کے ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے اسپیکر نے متعلقہ سیکرٹری کو اسمبلی میں طلب کرلیا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائمقام اسپیکر سردار بابر موسی خیل کی صدارت میں منعقد ہوا، پوائنٹ آف آرڈر پربولتے ہوئے اپوزیشن لیڈرملک سکندرایڈووکیٹ،

میر یونس زہری، میر نعمت اللہ، زابد علی ریکی، نصراللہ زیرے،شکیلہ نویداوردیگرکہامحکمہ زراعت سمیت ڈیگر محکموں میں خلاف ضابطہ کلاس فورکے ملازمین کی بھرتیاں ہوئیں ہیں۔جس پر اسپیکر نے رولنگ دیتے ہوئے سیکرٹری زراعت کو پیر کے روز اسمبلی میں طلب کرتے ہوئے انہیں مکمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے،

ایوان نے بلوچستان فوڈاارتھاٹی کے ترمیمی مسودہ قانون 2021اور فوڈفورئیفکیشن کے مسودہ قانون2021کومنظورکرلیاجبکہ آڈیٹرجنرل آف پاکستان کی جانب سے رپورٹ برائے آڈٹ 202021حسابات حکومت بلوچستان ایوان میں پیش کی گئی جیسے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حوالے کردیاگیا۔بعدازاں اسمبلی کا اجلاس 30نومبر سہ پہر 3بجے تک ملتوی کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…