بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی نے این اے 133 لاہورکے ضمنی انتخابات میں میدان خالی چھوڑ دیا

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان خالی چھوڑ دیا۔ پی ٹی آئی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد جبکہ الیکشن

ٹریبونل اور ہائیکورٹ نے اعتراض برقرار رکھا، سپریم کورٹ جانے کے لیے 7 دن کا وقت لگ سکتا ہے، عدالت جائیں گے تو انتخابی مہم نہیں کر سکیں گے، سپریم کورٹ سے رجوع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حلقے میں 40 ہزار بوگس وٹ ہیں، اس کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات تجویز کنندہ کا تعلق حلقے سے نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے جبکہ مسرت چمشید چیمہ کے کاغذات تائید کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر مسترد ہوئے۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب 5 دسمبر کو ہوگا۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے لاہور کے حلقے این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیکفیشن میں کہا گیا کہ حسن مرتضی کا جواب غیر تسلی بخش ہے، آپ کو وارننگ دی جاتی ہے کہ کسی بھی صورت انتخابی

مہم میں حصہ نہ لیں۔خیال رہے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ حسن مرتضی نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے روبرو پیش ہو کر جواب جمع کرایا اور بیان حلفی بھی دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ نے حسن مرتضی کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کوئی رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…