نیو یارک (این این آئی)چھوٹوں بڑوں سب ہی کے پسندیدہ کارٹونز ٹام اینڈ جیری کے اصل نام سْن کر سوشل میڈیا صارفین حیرانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ متعدد میڈیا رپورٹس میں ٹام اینڈ جیری کارٹونز کی کامیاب 8 دہائیوں کے گزرنے کے
بعد اِن کارٹونک کرداروں ‘ٹام’ اور ‘جیری’ کے اصل ناموں سے پردہ اٹھایا گیا ہے جس سے متعلق جان کر شائقین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ‘ ٹام’ کے کردار کا اصل نام ‘تھامس جیسپر کیٹ سنیئر’ جبکہ ‘جیری’ کا اصل نام ‘گیرالڈ جنکس مائوس’ ہے۔جب ٹام اینڈ جیری کارٹونز پہلی بار 1940ء میں نشر کئے گئے تھے اس سیریز میں اِن کا نام جیسپر اور جنکس ہی تھا۔ٹام اینڈ جیری کے اصل نام جان کر جہاں اسے دیکھنے والے حیران ہیں وہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔