”بابر اعظم سے سٹامپ پیپر پر لکھوائیں کہ وہ ورلڈ کپ جیت کر۔۔۔” پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل کی بات سن پر قومی اسمبلی قہقہوں سے گونج اٹھی

11  ‬‮نومبر‬‮  2021

​اسلام آباد ، لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل بھی پاکستان کرکٹ  ٹیم کی جیت کے لیے پُر امید ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے قومی اسم​​بلی میں دلچسپ انداز میں تبصرہ بھی کیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کے

دوران قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ ٹیم کے لیے ہماری دعائیں ہیں اور امید ہےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر پاکستان پہنچےگی لیکن اس کے ساتھ ہی میں چاہتا ہوں کہ کپتان بابراعظم سے اسٹامپ پیپر پر لکھوالیا جائےکہ وہ ورلڈکپ جیت کر سیاست میں حصہ نہیں لیں گے، کیونکہ ہم پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں ۔رکن اسمبلی کی بات سن کر دیگر اراکین بھی قہقہے لگا کر ہنس پڑے۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں۔مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کرکٹ ٹیم کے نام ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم بہترین لیڈرشپ اور کپتانی کی ذمہ داریاں پوری کرتے ٹیم کو آگے لے کرگئے ہیں۔حناپرویز بٹ نے کہا کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ میچز میں جس طرح اچھی بولنگ کی۔ انہوںنے کہاکہ میرے پسندیدہ کھلاڑی محمد رضوان ہیں، ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…