بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آبدوز کی معلومات لیک ، بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت 5 ملزمان گرفتار

datetime 27  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت کل 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری ہندوستانی آبدوز سے متعلق اہم معلومات افشا کرنے کے الزام میں ہوئی ہے۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چار گرفتار ملزمان میں سے دو بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر

ہیں جب کہ دو پرائیوٹ افراد ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان جوڈیشل تحویل میں ہیں۔بھارتی نیوی کی جانب سے اس ضمن میں حاضر سروس وائس ایڈمرل بھی تفتیش کرر ہے ہیں تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس حوالے سے کوئی غیر ملکی خفیہ ایجنسی بھی ملوث ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ بھارتی نیوی کے کمانڈر کا عہدہ فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے مساوی ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حکام نے اس ضمن میں نہایت تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے مک کے 19 مختلف شہروں میں تابڑ توڑ چھاپے مارے جس کے دوران اہم ترین دستاویزات، ثبوت اور شواہد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کے ایک افسر کو چند ماہ قبل بھارتی بحریہ ہی سے تعلق رکھنے والے ایک ا?فیسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بنا تحریری طور پر اطلاع دی تھی۔سی بی آئی کے افسر کو تحریری طور پر بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی میں متعین آبدوزوں کی جدید

سہولتوں کی بابت بعض افسران جن میں سابق آفسران بھی شامل ہیں، پرائیوٹ افراد کے درمیان بیٹھ کر پیسوں کے لالچ میں تفصیلات بہم پہنچا رہے ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں کے ضمرے میں آتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی افسران کی جانب سے آئندہ دنوں کے دوران کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں مزید دیگر کئی ملازمین کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…