اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سب کو اپنی پتلونیں ٹائٹ کرنی چائیے۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ تحریک کے مطالبات درست ہیں ،حکومت کو پہلے ہی مان لینی چائیے تھے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ حکومت چاہتی تھی کہ یہ مشتعل ہوں اور ہم کارروائی کریں۔سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ پنڈی والوں نے بلوچستان میں کوشش کی مگر کامیاب نہیں ہوسکے۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہاکہ ہمارا پنڈی والوں سے رابطہ نہیں ہم چاہتے ہیں وہ غیر جانبدار رہیں اور اپنی آئینی حدود میں رہیں۔