لاہور( این این آئی)کالعدم تنظیم کے مارچ کے باعث پنجاب کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی،مارچ کے شرکاء کی راولپنڈی، اسلام آبادکی طرف پیش قدمی
کے بعدلاہورمیں انٹرنیٹ سروس بحال ہو گئی ۔محکمہ داخلہ کے مطابق شیخوپورہ، گوجرنوالہ اور گجرات میں انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہے گی۔اس کے علاوہ کالا شاہ کاکو، مرید کے،کامونکی، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور گجرات میں بھی انٹرنیٹ سروس کو بند کردیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق ریلی جس جس ضلع سے گزرے گی وہاں انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے گی۔قبل ازیں محکمہ داخلہ کے احکامات کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے لاہور کے مزید مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی تھی جن میں داتا دربار، شاہدرہ، راوی پل کا علاقہ شامل تھا تاہم کچھ گھنٹوں بعدانٹرنیٹ کی سروسزکو بحال کردیا گیا۔اس سے قبل سمن آباد ، شیراکوٹ ، نواں کوٹ ، گلشن راوی ، سبزہ زار اور اقبال ٹائون میں انٹرنیٹ سروسز کو کئی روز تک معطل رکھاگیا تھا۔