جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

آزاد کشمیر ٗ گلگت میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ٗ پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد

datetime 17  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /مظفر آباد، لاہور (این این آئی)آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا تفصیلات کیمطابق آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد، بھمبر، سماہنی، باغ اور نکیال سمیت مختلف شہروں میں صبح سویرے ہلکی او رتیز بارش ہوئی اور پہاڑوں پربرف باری

ہوئی ادھر گلگت بلتستان کے ضلع استور اور دیامر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر ہونے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔دوسری جانب تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 37000کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد6600کیوسک اور اخراج6600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد11800کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد14200کیوسک اور اخراج 6500کیوسک ۔بیراجوں میں جناح آمد45200کیوسک اور اخراج 40200کیوسک،چشمہ آمد47400کیوسک اوراخراج 49000کیوسک، تونسہ آمد64700 کیوسک اور اخراج59600 کیوسک، پنجند آمد2900کیوسک، اور اخراج صفرکیوسک،گدو آمد 58300کیوسک اور اخراج 47500کیوسک،

سکھرآمد46400کیوسک اور اخراج 11900 کیوسک کوٹری آمد8500کیوسک اور اخراج 0کیوسک ۔تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1511.92 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.830 ملین ایکڑ فٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ

لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1179.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.168 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح642.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076 ملین ایکڑ فٹ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…