پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں ، پٹرولیم قیمتوں اضافے پر رانا ثنا اللہ نے لانگ مارچ کرنے کا مشورہ دیدیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنا اللہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سارا ظلم آئی ایم ایف کے کہنے پر کیا جار ہا ہے ۔ وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔ پی ڈی ایم کو مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف لانگ مارچ کی کال دینی چاہئے۔لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت ہرروز مہنگائی میں اضافے کاباعث بن رہی ہے۔عوام پر مہنگائی کی صورت میں بم گرایا گیا ہے۔وزارت نے جوتجویزبھیجی اس سے دگنااضافہ کردیاگیا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات بجلی،صبح پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے کبھی اتنااضافہ نہیں کیاگیا۔ساراظلم آئی ایم ایف کے کہنے پرکیاجارہاہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کہتے تھے کہ میں آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، وزیراعظم خود کشی نہیں کرسکتے تو خودکشی کی کوشش ہی کرلیں۔جن حالات میں ملک کو دھکیل دیا گیا ہے یہ اب ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، اب قومی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہوگا، ایک چارٹر آف اکانومی ہونا چاہیے۔انہوں نے پی ڈی ایم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لانگ مارچ کی کال دینی چاہیے اور عوام سے بھی

سے استدعا ہے کہ وہ سڑکوں پر نکلیںسیلکٹڈ ٹولے کو نکال باہر کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے عوام کاجیناناممکن بنادیا ہے۔ حکومت کوبرداشت کرنالوگوں کے بس میں نہیں رہا۔ عوام کوسڑکوں پرآکرآوازبلندکرنی چاہیے۔ جب تک نا اہل سلیکٹڈ ٹولہ موجود ہے عوام پر ظلم ہوتا رہے گا۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز (ن) لیگ کی رکن ہونے ناطے پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پی ڈی ایم کے اتحاد میں پیپلزپارٹی نہیں ہے، اپوزیشن اتحاد میں 8 جماعتیں ہیں قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی متحد اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…