کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے موجودہ پٹرول کی قیمت عوام کی قوت خرید سے باہر ہے چاہتے ہیں کہ عوام کی کمر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، ملکی ترقی کے لیئے وفاقی حکومت کا ہر اقدام قابل ستائش ہے
لیکن اس وقت حکومت کو خطرہ مہنگائی سے ہے حکومت کے پاس وقت کم اور کام زیادہ ہے اگر ہم نے مہنگائی پر قابوپا لیا تو اگلی حکومت بنانے میں کوئی رکاوٹ نہ رہے گی، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ لوگ ملاقاتوں میں اپنی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہیں ماضی کے حکمرانوں کی نسبت انہیں وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد ہے مگر التجا صرف یہ ہی ہے کہ آٹا، دالیں، چینی گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے، انہوں نے کہا کہ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ حکومتی مشینری صرف مہنگائی کنٹرول کرنے میں کے لیئے کام کر رہی ہے اور امید ہے کہ حکومت رواں برس مہنگائی پر قابو پا لیگی اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کو انتظامیہ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے جو یقینی طور پر مصنوعی اور حکومت کو بدنام کرنے کے لیے کی جارہی ہے حکومتی ریلیف کے باوجود جان بوجھ کر قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں عام آدمی کی قوت خرید کو بھی بڑھانا ہوگا جو غریب کی دہاڑی اور تنخواہ میں اضافے کی صور ت میں ممکن ہے اس وقت مہنگائی پر قابو پانے کے لیئے انقلابی فیصلوں کی ضرورت ہے، بڑہتی ہوئی مہنگائی سے غریب اور مزدور طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے کچھ مہنگائی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سبب ہوئی اور کچھ مہنگائی ذخیرہ اندوزوں نے جان بوجھ کر رکھی ہے دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن نے بیروزگار ی کو بڑھا دیا جس کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بہت زیادہ کم ہوگئی ہے جو کہ لوگوں کی اشیائے ضروریہ سمیت دیگر اشیاء نہ خرید پانے کی بنیادی وجہ ہے۔