جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ،محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر دی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مغربی ہوائوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواکے بعض اضلاع میں کل شام سے

بارشوں اور تیز ہوائوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ضلعی انتظامیہ کومراسلہ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ تیزبارشوں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے اورالرٹ رہنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے،عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ منگل کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا ہے کہ پانی کی کمی عالمی سطح پر ایک اہم مسئلہ بنتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے کہا کہ کے مطابق 5 ارب افراد 2050 میں پانی کی مزید کمی کا سامنا کریں گے۔ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ پانی سے متعلقہ قدرتی آفات جیسے سیلاب، طوفانی بارش اور خشک سالی فوڈ سیکورٹی جیسے مسائل میں شدت پیدا کرسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…