بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش ٗ نشیبی علاقے زیر آ ب،فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم

datetime 2  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش سے جھل تھل ایک ہو گیا ، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے ۔ تفصیلات کے مطابق علی الصبح

موسلا دھار بارش شروع ہو گئی جس سے جل تھل ایک ہو گیا ۔ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ۔ مختلف شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام سست روی کا شکار رہا ۔ لاہور میں بھوگیوال، مغلپورہ،شالیمار ، ماڈل ٹائون ، ٹائون شپ ، ہربنس پورہ، سلامت پورہ، فرغ آباد، گڑھی شاہو، کوٹ خواجہ سعید سمیت دیگر علاقوں میں بارش موسلا دھاربارش ہوئی ۔موسلا دھار بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثر ہوااور متعدد فیڈرز ٹرپ کر جانے سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جو گھنٹوں معطل رہی ۔ بارش کا سلسلہ تھمنے کے بعد تقسیم کار کمپنیوں کے آپریشنل عملے کی جانب سے مرحلہ وار بجلی کی سپلائی بحال کی جاتی رہی۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی موسلا دھاربارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…