بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایتھوپیا کا اقوام متحدہ کے سات عہدیداروں کو ملک بدر کرنے کا حکم

datetime 1  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ادیس ابابا(این این آئی)ایتھوپیا کی وزارت خارجہ نے ملک کے امور میں مداخلت پر اقوام متحدہ کے 7 عہدیداروں کو ملک بدر کر دیا ہے اور انہیں 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک آفیشل نے کہا کہ ایتھوپیا کے جنگ زدہ علاقے تگرے میں حکومتی اقدامات کی وجہ سے ہزاروں افراد کے قحط کا شکار ہونے کا خطرہ ہے۔

اس کے بعد وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈز کے سربراہ اور انسانی ہمدردی کے دفتر کے سربراہ سمیت 7 عہدیداروں پر داخلی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے 72 گھنٹے ہیں۔اقوام متحدہ کی ترجمان اسٹیفنی ٹریمبلے نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے لیے عہدیداروں کو ملک سے نکالنے کی خبر بڑا دھچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایتھوپیا کی حکومت سے رابطے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ متعلقہ افراد کو ملک میں اپنا کام جاری رکھنے دیا جائے۔اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے ایتھوپیا کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے جنگ زدہ علاقے کو امداد جان بوجھ کر روک دی ہے۔جون میں اقوام متحدہ کی جانب سے کیے گئے تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے گریفیتھس نے کہا کہ ہم نے پیش گوئی کی تھی کہ جنگ زدہ علاقے میں چار لاکھ افراد قحط سالی کے خطرے سے دوچار ہیں اور انہیں مناسب امداد نہیں ملی تو وہ قحط کا شکار ہو کر مر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ٹیگرے میں ایسا کچھ ہو رہا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں اتھوپیا کے وفد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے یہ دعوے بے بنیاد ہیں اور یہ امداد ٹرکوں اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے علاقے تک نہیں پہنچ پا رہی۔

ایتھوپیا کے اس دعوے کے برعکس اقوام متحدہ نے بتایا کہ ٹیگرے جانے والے ڈرائیوروں کو دو بار گولی ماری جا چکی ہے اور ملحقہ علاقوں میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اس ماہ کے اوائل میں دھمکی دی تھی کہ وہ ٹیگرے میں تنازع کو طول دینے میں ملوث حکومتی عہدیداروں پر نئی پابندیاں عائد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…