بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ملک میں بارش برسانے والا طاقتور سسٹم داخل ، کراچی ڈوبنے کا خدشہ

datetime 29  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش کا سسٹم اگلے 12 سے 18گھنٹے کراچی میں داخل ہوگا، جس کے نتیجے میں تیز بارشوں کاامکان ہے اور اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق

محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بارش کا سسٹم بھارتی گجرات کے پاس موجود ہے، کراچی، سندھ اور بلوچستان میں بارش کا سسٹم بن رہا ہے، اگلے 12 سے 18 گھنٹے میں یہ سسٹم داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے نتیجے میں جمعہ سے تیز بارشوں کاامکان ہے جبکہ مون سون ہوائیں زیادہ شدت سے داخل ہوں گی اور یہ بھی امکان ہے کہ اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اورہفتہ بارش کے ہیوی اسپیل کاوقت ہے ، اس دوران 35سے40ناٹیکل مائل کی رفتارسے ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندرمیں طغیانی رہے گی ماہی گیرگہرے سمندرمیں جانے سے گریز کریں۔دوسری جانب اایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضی وہاب کے زیر صدارت اجلاس ہوا ، اجلاس میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مرتضی وہاب کی تمام بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔مرتضی وہاب نے کہاکہ واٹر بورڈ ہر ضلع میں نکاسی آب کے لیے ابھی سے مشینری لگا دے اور بارش کاانتظار کیے بغیر وسائل بروئے کار لا کر انتظامات کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کی مشینوں کیلیے فیول اور آپریٹر کی دستیابی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، پانی جمع ہونے کی صورت میں حکام ذمہ دار ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…