اسلام آباد( آن لائن ) ملک بھر سے آئے طلبہ کا ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔ احتجاجی طلباء کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیسٹ ون ڈے ری کنڈکٹ کیے جائیں، جب تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے دھرنا جاری رکھیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے آئے طلبہ کا وفاقی وارلحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔ احتجاجی طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) ایک ہی دن منعقد کیا جائے،پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کے باہر بھی احتجاج کیا ہماری شنوائی نہیں ہوئی،پورے پاکستان میں ایم ڈی کیٹ ٹسٹ پی ایم سی کا اپنا رول ہے، پی ایم سی اپنے بنائے رول کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ہمارا مطالبہ ہیٹسٹ ایک ہی دن ری کنڈکٹ کیا جائے،پہلے سنگل فیس پانچ سو تھی جو اس بار چھ ہزار لی گئی،ڈبل فیس میں نو ہزار روپے لیے گئے، طلباء کا کہنا تھا کہ مختلف شہروں میں الگ الگ دن پیپرز ہونے سے شفافیت پر سوالیہ نشان ہے۔ہمارے ٹسٹ ون ڈے ری کنڈکٹ کیے جائیں، جب تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے دھرنا جاری رکھیں گے ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی سی اے ٹی) ایک ہی دن منعقد کیا جائے۔