ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

کابل میں خواتین کا ٹی وی چینل بند کرنے کا حکم، رپورٹر آبدیدہ

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)کابل میں خواتین کے لیے مخصوص ٹی وی چینل کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔چینل کیلئے آخری اسائنمنٹ کور کرتی خاتون رپورٹر آب دیدہ ہوگئیں، افغان رپورٹر زہرہ کے مطابق صحافت میں دس سال معاشرے کے تلخ رویے کا سامنا کیا، لیکن آج کی صورتِ حال مختلف ہے۔اس واقعہ کے بعد افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق نئی بحث شروع ہوگئی۔

دوسری جانب افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان کی سر زمین کسی دوسرے ملک کیلئے یا کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہ تصادم چاہتے ہیں، نہ ہی اس میں پہل کریں گے، افغان عوام سے دوستی کے لیے کوئی ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھاتے ہیں۔افغان وزیرِ خارجہ نے کہا کہ طالبان پر ابھی امتحان آئیں گے مگر ہم ایسے حالات بنائیں گے کہ کوئی ملک چھوڑ کر نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بڑا انقلاب آیا ہے، ہم کسی کو وطن چھوڑنے کے لیے مجبور نہیں کریں گے، ہماری پالیسی عوام کو متحد کرنے کی ہے۔وزیرِ خارجہ افغانستان امیر خان متقی نے کہا کہ ملک کی اقتصادی ترقی کی ذمے داری تاجروں پر ہے، تاجروں کے لیے کوئی روک ٹوک ہے، نہ رشوت کا بازار ہے، آج وزراء آپ کی پہنچ میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہاں کوئی مجاہد دوسرے ملک سے آ کر نہیں لڑا، امن لانے کا سہرا مقامی لوگوں کو جاتا ہے، بیرونی ممالک کے ساتھ سیاسی تعلقات ماضی کے برعکس وسیع ہیں۔امیر خان متقی نے کہا کہ مخالفین جتنا چاہیں شور مچا لیں، 50 ممالک کا اتحاد

ہمارے خلاف افغانستان میں داخل ہوا تھا، پنج شیر کے آخری معرکے کے بعد کہیں فائرنگ کی آواز بھی نہیں سنی گئی۔انہوں نے کہا کہ مزار شریف میں ایک شخص اغواء ہوا تو 3 گھنٹوں میں ہم نے ملزمان کو پکڑ لیا، اس نظام میں مشکلات ہیں تاہم اس کا محور عوام کی فلاح ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…