اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق ٗ 3 دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے 63 بھیڑ بکریاں مرگئیں

datetime 26  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین / مٹھی(این این آئی) تھرپارکر اور بدین میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔تھرپارکر میں تیز بارش کے دوران مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت5 خواتین جاں بحق جبکہ 60 سے زائد بکریاں اور 3اونٹ بھی ہلاک ہو گئے۔

آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 5 خواتین ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہیں۔ مٹھی کے گاں سوبھارو شاہ میں کنویں سے پانی بھرنے والی خواتین پر آسمانی بجلی گرپڑی جس کے نتیجے میں 40سالہ لالا بھیل اور 17 سالہ گڈی بھیل ہلاک ہوگئیں۔اسلام کوٹ کے گائوں کونبھاریو میں کھیت میں موجود 28 سالہ مراداں سموں اور8 سالہ بچہ مزمل مومن سموں بھی آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ چھاچھرو کے گاوں پاڈیرال میں 17سالہ لڑکی کملاں بھیل بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔ادھر آسمانی بجلی گرنے سے تین گاں جیئندو درس،کبڑی اور چھہو سوٹہر میں 63 بھیڑ بکریاں اور 3 اونٹ بھی مر گئے۔ بارش وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں دن پھر چلتی رہی۔ بدین ضلع کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔آسمانی بجلی گرنے کرنٹ لگنے اور دیوار کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گے،آسمانی بجلی گرنے کے باعث حبیب اللہ ملاح جان بحق ہو گیا جبکہ نندو کے قریب موسی خاصخیلی بس اسٹاپ پر بارش میں مسافر خانہ میں پناہ حاصل کرنیوالے 15 مسافر زخمی ہو گئے۔گولارچی کے قریبی دیہات میں کرنٹ لگنے اور گرنے والی دیوار کے نیچے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ اسی دیہات میں گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر محمد صدیق جتوئی کی 4 سالہ بچی سدرہ جاں بحق ہو گئی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…