بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

قرآن مجید کی وہ سورت جس کی تلاوت سے رزق میں کشادگی اور قرض سے نجات مل سکتی ہے !

datetime 25  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دنیا میں عمومی طورپر انسان مالی پریشانیوں میں جکڑا رہتاہے لیکن کا حل بھی قرآن مجید میں موجود ہے ، سورة رحمان کی تلاوت کرنے سے نہ صرف آپ کے رزق میں کشادگی ہوتی ہے بلکہ قرضوں سے بھی نجات مل سکتی ہے ، اسی طرح اور کیا کچھ فواہدہیں ،وہ کچھ یوں ہیں. فراخئی رزق کے لئےثواب کے علاوہ رزق

کی فراخی کے لئے ہر روز نماز عشاءکے بعد تین بار سورة رحمان پڑھے.اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے۔ ہر روز عشاءکی نماز کے بعد یہ وظیفہ بلا ناغہ پڑھنے کا معمول بنالیا ،جائے تو رب تعالیٰ کے فضل و کرم سے کبھی رزق میں کمی واقع نہ ہوگی. غربت و افلاس سے چھٹکارا:عربت، تنگدستی اور افلاس دور کرنے کے لئے ہر جمعہ کو نماز عشاءپڑھ کر مصلحے پر بیٹھے اور اول و آخر گیارہ بار درود پاک پڑھے. درمیان میں دس مرتبہ سورہ رحمن پڑھے.پھر رب تعالیٰ سے دعا مانگے اور کسی سے بات چیت نہ کرے. حق تعالیٰ نے چاہا تو چند ہی دنوں میں اس پر خدا کا بے انتہا انعام و اکرام ہوجائے گا.دکان میں ترقی کے لئے:باوضو حالت میں سات مرتبہ سورہ رحمن شریف پڑھ کر اپنی دکان کے مال پر دم کریں. اللہ تعالیٰ نے چاہا تو دکان خوب چلے گی اور گاہک وافر مقدارمیں دکان میں آئیں گے. قرض سے نجات: جس کسی پر بہت زیادہ قرض واجب الادا ہو اور وہ قرض ادا کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اسے چاہیے

کہ وہ ہر نماز کے بعد اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے، پھر 11 بار سورہ رحمان پڑھے. پڑھنے کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے. حق تعالیٰ نے چاہا تو غیب سے قرض کی ادائیگی کا سامان پیدا ہوجائے گا اور پریشانی جاتی رہے گی.دکان میں خیر و برکت کے لئے:دکان میں خیر و برکت کے حصول کے لئے ہر روز دکان کھولنے کے بعد باوضو حالت

میں اول گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں، پھر دوبار سورہ رحمٰن کا ورد کرے، اس کے بعد پھر گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھے اور دکان کے چاروں کونوں میں پھونک مارے. انشاءاللہ تعالیٰ دکان میں خیر و برکت پیدا ہوجائے گی. غربت و افلاس ختم ہوجائے:غربت و افلاس کے خاتمہ کے لئے سورہ رحمن کا پڑھنا انتہائی فائدہ مند ہے، جو شخص غربت و افلاس کا شکار ہو، اسے

چاہیے کہ وہ ہر روز فجر کی نماز کے بعد ایک مرتبہ سورہ رحمن پڑھے. پردہ غیب سے ایسا سامان پیدا ہوگا کہ اس کی مالی پریشانی، خوشحالی میں بدل جائے گی. گھر کے حالات ٹھیک ہوجائیں گے. مال و دولت کی ریل پیل ہوجائے گی، لیکن اس مقصد کے لئے بلاناغہ سورہ رحمن کا ورد کرنا ہی مطلوبہ مقصد کو پورا کرتا ہے:

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…