دودھ میں مخانے ڈال کر پینے سے آپ کے جسم میں فوراً کیا تبدیلی آتی ہے ؟ جان کر آپ روزانہ استعمال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

25  ستمبر‬‮  2021

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دودھ کیلشئیم سے بھرپور ہے اور اس کے فائدے تو آپ جانتے ہی ہیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ دودھ میں خشخاش اور مخانے ڈال کر پینا صحت کے لئے کتنا مفید ہے آپ بھی جان لیں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔لیکن مخانے اور خشخاش میں ایسا کیا ہے ؟ مخانوں میں وٹامن، کیلشئیم، فاسفورس بڑی مقدار میں پایا جاتتا ہے جوکہ تمام تر

کمزوریوں پر قابو پانے میں مدد دیتا ہے۔ خشخاش میں اومیگا تھری، فائبر، تھائمن، اومیگا 4 اور فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کہ آپ کی صحت کو فعال رکھنے کے ساتھ ساتھ آپ کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لئے مفید ہے۔کے فوڈ کے مطابق فوائد: روزمرہ کے ڈھیروں معاملات میں گھرے رہنے کی وجہ سے دماغ میں کمزوری آجاتی ہے لہٰذا یہی دودھ پینے سے آپ کے ذہن کو بھی تقویت ملتی ہے۔ جسمانی کمزوری دور کرنے کے لئے مخانے اور خشخاش والا دودھ بہترین مشروب ہے۔ بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں بھی مخانوں کی بڑی افادیت ہے اور دودھ کے ساتھ اس کے فوائد دگنے ہوجاتے ہیں۔ پٹھوں اور جوڑوں کے درد کی مستقل شکایت رہنے لگی ہے تو پھر آپ اس دودھ کو ضرور استعمال کریں کیونکہ یہ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے اور جسم کے فلوئیڈ کو بڑھاتا ہے جو ہمیں چلنے پھرنے میں مدد دیتے ہیں۔ • جسمانی تھکاوٹ اور فعال رہنے کے لئے اس دودھ کا استعمال مفید ہے۔ اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں اور روکھی جلد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو آپ خشخاش کو دودھ میں اچھی طرھ پکا کر پی لیں اور مخانوں کو بھون کر استعمال کرلیں۔ وقت سے پہلے جھریاں، سفید بال اور بڑھاپے کے اثرات پر قابو پانے کے لئے یہ دودھ کسی ٹانک سے کم نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…