جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نوازشریف کا شناختی کارڈ بلاک ہے تواندراج کیسے ہو گیا؟ نیا پنڈورا باکس کھل گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ ایک حکومت میں روز ایک نیا تماشا اور نیا لطیفہ سننے کو ملتا ہے،آج کا لطیفہ یہ ہے کہ میاں نوازشریف کو لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ویکسین لگادی گئی ہے،جس کا ڈیٹا این سی او سی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا گیا ہے،جب میاں نوازشریف کا شناختی کارڈ بلاک

ہے تواندراج کیسے ہو گیا،اگر میاں نوازشریف کے شناختی کارڈ پر ایسا ہوسکتا ہے توپاکستان کے ہر عام شہری کا شناختی کارڈ بھی استعمال ہوسکتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پہلے دنیا پاکستان کے کورونا اعدادوشمار پر یقین نہیں رکھتی،ویکسین کے حوالے سے بھی کئی عالمی اداروں نے سوالات اٹھائے،اسی وجہ سے انگلینڈ نے ہمیں ریڈ لسٹ میں ڈالا،ویکسین چوری کی انٹری تک نہیں ہوتی،اس حکومت کے ہوتے ہوئے پاکستان پر دھبے ہی لگ سکتے ہیں ،اس حکومت پاکستان اور خصوصا پنجاب حکومت کوجواب دینا ہوگا،حکومت پنجاب کے انڈر کیسے ویکسین نیشن کے ریکارڈ میں یہ اندراج ہوا،اس معاملے پر فوری تحقیقات کی جائیں ۔این سی او سی کے ریکارڈ کے بارے میں دنیا کیا سوچتی ہے اس بارے میں تفصیلات کچھ دنوں میں سامنے آجائیںگی ۔یاد رہے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو لندن میں موجود ہونے کے باوجود کورونا سے بچائو کی ویکسی کی پہلی ڈوز لگائے جانے کا ریکارڈ سامنے آیا ہے

۔ نجی ٹی وی نے این سی اوسی کے ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں22ستمبر کو کورونا سے بچائو کے لئے چینی کمپنی کی ویکسین سائنو ویک کی پہلی ڈوز لگی او رانہیں ابھی دوسر ی ڈوز لگنا باقی ہے ۔ نجی ٹی وی کی جانب سے جس شناختی کارڈ پر ویکسی نیشن کی گئی اس کی فوٹو کاپی این سی او سی کی جانب سے جاری کیا گیا میسج بھی دکھایا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…