منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 333 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 47 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 261 مریض شفایاب ہو گئے،

مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 56 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 374 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 61 ہزار 947 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 51 ہزار 139 ٹیسٹ کیئے گئے، ، اب تک کْل 1 کروڑ 90 لاکھ 1 ہزار 178 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 7 ہزار 310 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 7 کروڑ 48 لاکھ 37 ہزار 117 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ، 2 کروڑ 48 لاکھ 68 ہزار 18 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 52 ہزار 267 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 7 ہزار 295 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 24 ہزار 701 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 470 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 874 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 444 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 4 ہزار 472 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 905 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 864 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 733 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 796 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 345 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 264 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 182 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…