منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

باوضو ہو کر دائیں کروٹ سونے کے بے شمار فوائد

datetime 22  ستمبر‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ نے خوابوں کا علم سب سے پہلے انبیاء کرام میں سے حضرت یوسف ؑ کو عطافرمایا جس کا ذکر قرآن پاک میں بھی ہے حدیث پاک کے مفہوم کے مطابق سچا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے امام حسین ؑ کے شاگرد رشید امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں خواب تین طرح کے ہوتے ہیں رحمانی خواب،شیطانی خواب،نفسانی خواب،ان میں سے تعبیر صرف رحمانی خواب کی

ہوتی ہے باقی شیطانی اور نفسانی خواب کی تعبیر نہیں ہوتی رات کے ابتدائی حصے میں دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ سال میں آدھی رات کو دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر پانچ مہینوں میں اور فجر کا وقت شروع ہونے سے پہلے دیکھے جانے والے خواب کی تعبیر دس دن تک پوری ہوتی ہے وہ کون کونسے لوگ ہیں جن سے خوابوں کی تعبیر نہیں ہوچھنی چاہئے وہ چار قسم کی لوگ ہیں ۔1:بے دین لوگوں سے کیونکہ اللہ ان سے ناراض ہوتا ہے۔2:عورتوں سے کیونکہ ان میں عقل نہیں ہوتی۔3:جاہلوں سے کیونکہ وہ عالم نہیں ہوتے۔4:دشمنوں سے کیونکہ دشمنوں میں خیروبرکت نہیں ہوتی۔اگر خواب کی تعبیر پوچھنی ہو تو کسی عالم سے یا خوابوں کی تعبیر بتانے والے سے پوچھنی چاہئے اگر کوئی خواب میں ڈر جائے تو اس کے تین علاج ہیں ۔1:تین مرتبہ آیت الکرسی پڑھ لے ۔2:تین مرتبہ اعوذباللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر اپنے بائیں طرف تین مرتبہ تھوکے مطلب تھوکنا نہیں ہے صرف آواز پیداکرنی ہے ۔3:اپنی کروٹ تبدیل کر لے ۔ درست خواب دیکھنے اور اس کی تعبیر معلوم کرنے کے تین طریقے ہیں ۔1:باوضو ہو کر سنت کے مطابق قبلہ رو دائیں کروٹ پر سو جائیں ۔2:کھانا نہ تو بہت زیادہ کھائے نہ بہت کم بلکہ درمیانہ کھانا کھائے۔3:سونے سے پہلے سونے کی دعا اللھم باسمک اموت واحیا پڑھ لے اور جب سو کر اٹھے تو سو کر اٹھنے کی دعا پڑھ لے تعبیر خواب سے متعلق یہ کچھ ضروری معلومات ہیں۔شادی خانہ آبادی ایک ایسا مبارک عمل ہے کہ جس سے نسل انسانی کا آغاز ہوا اور نسل انسانی آگے بڑھتی چلی گئی شادی کرنا نبیوں کی سنت بھی ہے اور حدیث مبارکہ کے مطابق شادی خانہ آبادی غیرشرعی رسومات سے بچتے ہوئے کرنے سے مسلمان کا آدھا ایمان بھی شیطان سے محفوظ ہوجاتا ہے شادی کا خیال جب بھی نوجوانوں کے ذہنوں میں آتا ہے تو ان میں خوشی کی لہر سے دوڑ جاتی ہے پھر کئی لوگ خواب میں اپنی یا کسی دوسرے کی شادی ہوتے ہوئے بھی دیکھتے ہیں ۔حضرت امام ابن سیرین ؒ فرماتے ہیں اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے دلہن بیاہی ہے لیکن اس کو نہیں دیکھا ہے اور اس کا نام نہیں جانتا ہے دلیل ہے کہ مرے گایامارا جائے گا اور اگر دیکھے کہ دلہن کو گھر میں لایا ہے اور اس کے ساتھ سویا ہے دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور جو چیز اس کی ملک نہیں ہے اس کی ملک ہوجائے گی حضرت جابر مغربی ؒ اس بارے میں فرماتے ہیں اگر عورت خواب میں دیکھے کہ اس کی شادی ہوئی ہے اور اس کو خاوند کے پاس لے گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر ختم ہوگئی ہے اور اگر دیکھے کہ شوہر لے گیا ہے اور اس سے نیک سلوک کیا ہے تو خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…